اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں روز ویلٹ ہوٹل کو لیز پر دینے کیلئے مالیاتی مشیر کا تقرر کرنے کی ہدایت کردی۔
وزارت خزانہ کے اعلامیے کے مطابق کمیٹی نے ہدایت کی کہ جوائنٹ وینچر کے ذریعے نجکاری کے موزوں طریقہ کار کا انتخاب کیا جائے، اجلاس میں ایس ایم ای بینک کو نجکاری فہرست سے خارج کرنے کی منظوری دے دی گئی۔
کمیٹی کی جانب سے سروسز انٹرنیشنل ہوٹل کی نجکاری کا معاملہ وزارت قانون کو بھیجتے ہوئے وزارت قانون کو سروسز انٹرنیشنل ہوٹل کی نجکاری پر کمیٹی کے گزشتہ فیصلے کا جائزہ لینے کی ہدایت کی گئی ہے۔