ایکنک نے نیشنل ڈویلپمنٹ انٹرن شپ پروگرام کی منظوری دے دی

Published On 04 January,2023 09:37 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) قومی اقتصادی کونسل (ایکنک) نے نیشنل ڈویلپمنٹ انٹرن شپ پروگرام کی منظوری دے دی۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے زیر صدارت قومی اقتصادی کونسل (ایکنک) کا اجلاس ہوا، جس یں وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال، وزیر برائے مواصلات اسد محمود، وزیر تجارت سید نوید قمر، معاون خصوصی وزیر اعظم طارق باجوہ، وفاقی سیکرٹریز اور دیگر افسروں نے شرکت کی۔

وزیر خزانہ خیبر پختونخوا تیمور سلیم خان جھگڑا، وزیر خزانہ حکومت پنجاب محمد محسن لغاری ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔

قومی اقتصادی کونسل نے نیشنل ڈویلپمنٹ انٹرن شپ پروگرام کی منظوری دے دی، پروگرام کے اخراجات پی ایس ڈی پی کے تحت لگائے جانے والے ترقیاتی منصوبوں سے پورے کیے جائیں گے۔
 

Advertisement