کراچی: (دنیا نیوز) سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق غیر ملکی زرمبادلہ ذخائر میں 54 کروڑ 14 لاکھ ڈالر اضافہ ہوا ہے۔
سٹیٹ بینک کے اعداد و شمار کے مطابق اضافہ کے بعد غیر ملکی زرمبادلہ ذخائر 9 ارب 26 کروڑ 79 لاکھ ڈالر ہو گئے۔
یہ بھی پڑھیں: اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے شرح سود میں 3 فیصد اضافہ کر دیا
اعداد و شمار کے مطابق مرکزی بینک کے زرمبادلہ ذخائر 55 کروڑ 56 لاکھ ڈالر اضافہ کے ساتھ 3 ارب 81 کروڑ 41 لاکھ ڈالر پر آگئے۔
— SBP (@StateBank_Pak) March 2, 2023
کمرشل بینکوں کے زرمبادلہ ذخائر میں 1 کروڑ 42 لاکھ ڈالر کمی ہوئی جس کے بعد کمرشل بینکوں کے زرمبادلہ ذخائر 5 ارب 45 کروڑ 38 لاکھ ڈالر پر آگئے۔