شہباز دور کے 10 ماہ کے دوران قرضوں میں 27.7 فیصد اضافہ

Published On 08 March,2023 01:36 pm

کراچی: (دنیا نیوز) وزیراعظم شہباز شریف کے دور حکومت کے 10 ماہ کے دوران قرضوں میں 27.7 فیصد اضافہ ہوا جس کے بعد وفاقی حکومت کے کل قرضے 54 ہزار 942 ارب روپے تک پہنچ گئے ہیں، 31 مارچ 2022ء کو قرضوں کا حجم 43 ہزار 12 ارب روپے تھا۔

سٹیٹ بینک کے مطابق مقامی قرضوں میں 22 فیصد یا 6 ہزار 179 ارب روپے اضافہ ہوا، مقامی قرضوں کا حجم 34 ہزار 255 ارب روپے تک پہنچ گیا ہے، 31 مارچ 2022ء کو مقامی قرضے 28 ہزار 76 ارب روپے تھے۔

بیرونی قرضوں میں 38.5 فیصد یا 5 ہزار 751 ارب روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد بیرونی قرضے 20 ہزار 687 ارب روپے تک پہنچ گئے ہیں،31 مارچ 2022ء کو بیرونی قرضوں کا حجم 14 ہزار 936 ارب روپے تھا۔

Advertisement