کے الیکٹرک صارفین کے لیے بجلی مہنگی ہونے کا امکان

کے الیکٹرک صارفین کے لیے بجلی مہنگی ہونے کا امکان

صارفین کے لیے ماہانہ فیول پرائس کی مد میں بجلی 1 روپیہ 66 پیسے مہنگی ہونے کا امکان ہے، کے الیکٹرک نے درخواست ماہ فروری کے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دائر کی۔

یہ بھی پڑھیں: بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 14 روپے 24 پیسے اضافے کا اعلان

بجلی کی قیمت میں اضافے کی صورت میں صارفین پر 1 ارب 85 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا، کے الیکٹرک کی درخواست پر اتھارٹی 30 مارچ کو سماعت کرے گی۔