سٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس، شرعی عدالت کے ربا سے متعلق فیصلے پر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا

سٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس، شرعی عدالت کے ربا سے متعلق فیصلے پر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا

سٹیئرنگ کمیٹی کا دوسرا اجلاس وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے زیر صدارت ہوا، اسحاق ڈار نے اسلامی فنانس کے فروغ کیلئے حکومتی عزم کا اظہار کیا۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ ملک کو عدالتی فیصلے کے مطابق سودی نظام سے پاک کیا جائے گا، کمیٹی نے روایتی بینکاری کی شرعی نظام کی جانب پیشرفت پر سٹیٹ بینک کو سراہا۔