ہوا بازی کے شعبہ میں بہتری کیلئے اقدامات قابل تعریف ہیں، اسحاق ڈار

ہوا بازی کے شعبہ میں بہتری کیلئے اقدامات قابل تعریف ہیں، اسحاق ڈار

شہری ہوابازی سے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے پی آئی اے کی تنظیم نو کے لئے کئے جانے والے اقدامات میں ایوی ایشن ڈویژن کو ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔

اجلاس میں وفاقی وزیر ریلوے و ہوابازی خواجہ سعد رفیق، سیکرٹری ایوی ایشن، معاون خصوصی طارق باجوہ، سپیشل سیکرٹری خزانہ اور ایوی ایشن کے سینئر افسران نے شرکت کی۔

وفاقی وزیر ہوا بازی خواجہ سعد رفیق نے وزیرخزانہ کو آئی ایف سی کے ساتھ ملک کے تین بڑے ہوائی اڈوں کی آؤٹ سورسنگ معاہدے سے متعلق پیشرفت سے آگاہ کیا۔

اجلاس میں پی آئی اے کی تنظیم نو میں ایوی ایشن کے حکام کو درپیش قانونی اور مالیاتی چیلنجز پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا اور اس سلسلے میں دستیاب امکانات اور مواقع کا جائزہ لیا گیا۔