پاکستان کو آج چین سے 30 کروڑ ڈالر موصول ہوجائیں گے: اسحاق ڈار

پاکستان کو آج چین سے 30 کروڑ ڈالر موصول ہوجائیں گے: اسحاق ڈار

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ آج آنے والی رقم چین کی طرف سے منظورکردہ ایک ارب 30 ڈالر قرض کا حصہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: یواے ای نے ایک ارب ڈالر فراہمی کی آئی ایم ایف کو تصدیق کر دی: اسحاق ڈار

اسحاق ڈار نے کہا کہ چین قرض کی مد میں ایک ارب ڈالر پاکستان کو پہلے ہی ادا کرچکا ہے، یہ رقم چین کے آئی سی بی سی بینک کی طرف سے 1.3 ارب قرض کی تیسری قسط ہے، یہ فنڈز پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر کو بڑھائیں گے۔ 

قبل ازیں ٹوئٹ کرتے ہوئے وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا تھا کہ متحدہ عرب امارات نے آئی ایم ایف کو ایک ارب ڈالر امداد کی تصدیق کر دی ہے، سٹیٹ بینک آف پاکستان متحدہ عرب امارات کے حکام سے رابطے میں ہے، ایک ارب ڈالر جمع کرانے کیلئے دستاویز کو حتمی شکل دی جارہی ہے۔