مارچ 2023 میں کرنٹ اکاؤنٹ 65 کروڑ 40 لاکھ ڈالر سرپلس ہوگیا، اسحاق ڈار

مارچ 2023 میں کرنٹ اکاؤنٹ 65 کروڑ 40 لاکھ ڈالر سرپلس ہوگیا، اسحاق ڈار

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں اسحاق ڈار نے بتایا کہ فروری 2023 میں 3 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ تھا۔

وزیر خزانہ نے بتایا کہ رواں مالی سال جولائی سے مارچ کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 3 ارب 40 کروڑ ڈالر رہا، گزشتہ مالی سال جولائی سے مارچ 13 ارب ڈالر کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ تھا۔