اسلام آباد: (ویب ڈیسک) مہنگائی کے ستائے ایف بی آر ہیڈ کوارٹرز اور ماتحت اداروں کے افسروں نے کام سے معذرت کر دی۔
ایف بی آر ہیڈ کوارٹرز اور فیلڈ افسروں کی جانب سے 30 جون تک چھٹیوں پر جانے کی درخواستوں کی بھر مار ہوگئی، افسروں کی جانب سے چھٹیوں کیلئے ارسال کی جانے والی درخواستوں میں کہا گیا ہے کہ آسمان کو چھوتی مہنگائی کے باعث کم تنخواہ میں گزارہ مشکل ہو گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ان لینڈ ریونیو افسروں کی چھٹیوں پر جانے کی سب سے زیادہ درخواستیں ایل ٹی او لاہور کی جانب سے دی گئی ہیں، افسران نے مزید موقف اپنایا ہے کہ گزشتہ چند ماہ سے اپنے سینئرز کو مشکلات سے آگاہ کیا جا رہا ہے مگر کوئی شنوائی نہیں ہو رہی۔