اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے جے پی مورگن دبئی سمیت دیگر عالمی سرمایہ کاری کمپنیوں کے نمائندگان نے ملاقات کی ہے۔
اس موقع پر معاونین خصوصی وزیراعظم طارق باجوہ، طارق پاشا، سیکرٹری فنانس، اور فنانس ڈویڑن کے سینئر افسران بھی موجود تھے، ملاقات میں پاکستان کی مجموعی معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
— Ministry of Finance (@FinMinistryPak) May 5, 2023
وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ معاشی چیلنجز کے باوجود ملکی معیشت کو بہتر سمت پر گامزن کرنے کیلئے پر عزم ہیں، پاکستان آہستہ مگر یقینی طور پر معاشی استحکام کی طرف بڑھ رہا ہے، پاکستان میں سرمایہ کاری کا یہ موزوں وقت ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ماضی میں آئی ایم ایف پروگرام کو کامیابی سے مکمل کیا، موجودہ حکومت آئی ایم ایف پروگرام مکمل کرنے اور بین الاقوامی ذمہ داریوں کو پورا کرنے کیلئے پرعزم ہے۔