لاہور: (دنیا نیوز) صدر پاکستان بزنس مین اینڈ انٹلیکچولزفورم میاں زاہد حسین نے آئی ایم ایف پروگرام کے بغیر ملک چلانا انتہائی مشکل قرار دیا ہے۔
اپنے ایک بیان میں معروف صنعتکار اور تاجر میاں زاہد حسین کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف پروگرام کے بغیر ملک چلانا انتہائی مشکل ہوگا کیونکہ آئی ایم ایف کے بغیر قرضوں کی ادائیگی مشکل ٹاسک ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس خوش آئند ہے مگر جی ڈی پی کم ترین رہے گا، معیشت، زراعت اور توانائی شعبوں میں اصلاحات سے 20 ارب ڈالر سالانہ بچائے جا سکتے ہیں۔
معروف صنعتکار کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف پروگرام میں تاخیر کے پیش نظر متبادل اقتصادی ماڈل پیش کریں اور سیاسی نعرے بازی کے بجائے زمینی حقائق کے مطابق حکمت عملی وضع کی جائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ درآمدات محدود کرنا ڈیفالٹ سے بچنے کے لئے ایک وقتی انتظام ہے۔