کراچی: (دنیا نیوز) سندھ کابینہ نے آئندہ مالی سال کے لیے 2244 ارب روپے کے بجٹ کی منظوری دے دی۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیرصدارت کابینہ کا پری بجٹ اجلاس ہوا جس میں آئندہ مالی سال کے لیے بجٹ کی منظوری دی گئی۔
اجلاس سے خطاب میں مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ حکومت کے 5 سالہ عرصے کا یہ آخری پری بجٹ کابینہ اجلاس ہے، کابینہ کے باقی اجلاس معمول کے مطابق ہوتے رہیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہماری کابینہ نے بلاول بھٹو زرداری کی رہنمائی میں عوام کی بہتر خدمت کی، ہماری حکومت کی کامیابی کا مظہر بلدیاتی انتخابات ہیں۔