اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان کے معاشی نظام کو سود سے پاک کرنے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں۔
قومی بچت سکیم کے تحت شریعت کے مطابق مصنوعات کی لانچنگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ پورا سسٹم ایک رات میں تبدیل نہیں ہوسکتا، معاشی نظام کو سود سے پاک کرنے کیلئے کوشاں ہیں، 30 جون تک شریعت کے مطابق نئی مصنوعات لانچ کر رہے ہیں۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ اسلامی نظام آگے لے جانے کیلئے 2013 اور 2017 میں اعلیٰ اختیاراتی کمیٹی بنائی گئی تھی، 21 فیصد اسلامی بینکنگ اپنا شیئر حاصل کر چکی ہے، بجٹ کا پہلا وعدہ پورا کر رہے ہیں، سود سے نظام کو پاک کرنے کیلئے مزید منازل طے کریں گے۔