اسلام آباد: (دنیا نیوز ) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے آئی ایم ایف سے معاہدے کی پریس ریلیز شیئر کر دی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اسحاق ڈار نے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف ) سے سٹاف لیول معاہدہ ہونے کی پریس ریلیز شیئر کی ہے۔
AlhamdoLilah!https://t.co/Mv8N4bqZit
— Ishaq Dar (@MIshaqDar50) June 30, 2023
وفاقی وزیر خزانہ نے آئی ایم ایف کی پریس ریلیز پر الحمدللہ لکھا ہے۔
واضح ہے کہ آئی ایم ایف نے 3 ارب ڈالر کا سٹاف لیول معاہدہ کرنے کا اعلان کر دیا، پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان سٹینڈ بائی ارینجمنٹ کا معاہدہ طے پایا ہے۔