اسلام آباد: (دنیا نیوز) سیکرٹری پاور راشد لنگڑیال نے کہا ہے کہ ڈالر کی قدر بڑھنے سے کپیسٹی پیمنٹس دوگنا ہو گئیں، بیرونی فنڈ سے چلنے والے پاور پلانٹس کی کپیسٹی پیمنٹس زیادہ ہیں۔
عوامی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں سیکرٹری پاور راشد لنگڑیال نے کہا کہ مقامی فیول سے چلنے والے پاور پلانٹس کی کپیسٹی پیمنٹ شرح میں 60 فیصد اضافہ ہوا، بیرونی فنڈڈ پاور پلانٹس کی کپیسٹی پیمنٹس میں 145 فیصد اضافہ ہوا۔
— Rashid Langrial (@Rashidlangrial) September 18, 2023
سیکرٹری پاور نے کہا کہ پاور پلانٹس کی کپیسٹی پیمنٹس بڑھ کر 2152 ارب روپے ہو گئیں، بجلی کے نرخوں میں 19 روپے فی یونٹس کپیسٹی پیمنٹس شامل ہیں، متبادل توانائی پاور پلانٹس کی کپیسٹی پیمنٹس 260 ارب روپے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایٹمی بجلی گھروں کی کپیسٹی پیمنٹس 510 ارب روپے ہیں، ایل این جی پاور پلانٹس کی کپیسٹی پیمنٹس 139 ارب روپے جبکہ کوئلے کے پاور پلانٹس کی کپیسٹی پیمنٹس 643 ارب روپے ہیں۔