سٹاک مارکیٹ میں تیزی، کاروبار کا مثبت رجحان رہا

Published On 03 October,2023 04:59 pm

کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں آج کاروبار کا مثبت رجحان رہا جس کے باعث سرمایہ کاروں کو اربوں کا فائدہ ہوگیا۔

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت رجحان رہا، کاروباری روز کے اختتام پر 100 انڈیکس 130 پوائنٹس اضافے کیساتھ 46 ہزار 757 پوائنٹس پر بند ہوا۔

یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری روز کے اختتام پر 100 انڈیکس 394 پوائنٹس اضافے کیساتھ 46 ہزار 627 پوائنٹس پر بند ہو تھا۔

سٹاک مارکیٹ میں آج 5 ارب 13 لاکھ 40 ہزار 683 روپے مالیت کے 9 کروڑ 51 لاکھ 73 ہزار 296 شیئرز کا لین دین ہوا۔