سٹاک مارکیٹ میں بڑی تیزی، سرمایہ کاروں کو اربوں کا فائدہ

Published On 04 October,2023 08:12 pm

کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں آج کاروبار کا مثبت رجحان رہا جس کے باعث سرمایہ کاروں کو اربوں کا فائدہ ہوگیا۔

کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بھی سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت رجحان رہا، کاروباری روز کے اختتام پر 100 انڈیکس 323 پوائنٹس اضافے کیساتھ 47 ہزار 80 پوائنٹس پر بند ہوا۔

یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری روز کے اختتام پر 100 انڈیکس 130 پوائنٹس اضافے کیساتھ 46 ہزار 757 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

سٹاک مارکیٹ میں آج 5 ارب 84 کروڑ 45 لاکھ 12 ہزار 623 روپے مالیت کے 10 کروڑ 2 لاکھ 74 ہزار 648 شیئرز کا لین دین ہوا۔