سٹاک مارکیٹ میں تیزی، کاروبار کا مثبت رجحان رہا

Published On 05 October,2023 05:32 pm

کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں آج کاروبار کا مثبت رجحان رہا جس کے باعث سرمایہ کاروں کو اربوں کا فائدہ ہوگیا۔

کاروباری ہفتے کے چوتھے روز بھی سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت رجحان رہا، کاروباری روز کے اختتام پر 100 انڈیکس 373 پوائنٹس اضافے کیساتھ 47 ہزار 452 پوائنٹس پر بند ہوا۔

یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری روز کے اختتام پر 100 انڈیکس 323 پوائنٹس اضافے کیساتھ 47 ہزار 80 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

سٹاک مارکیٹ میں آج 7 ارب 9 کروڑ 14 لاکھ 98 ہزار 332 روپے مالیت کے 18 کروڑ 24 لاکھ 35 ہزار 686 شیئرز کا لین دین ہوا۔