کراچی: (دنیا نیوز) سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق اگست 2023ء تک مرکزی حکومت کے قرض میں 29 فیصد اضافہ ہوا۔
سٹیٹ بینک کے مطابق اگست 2023ء تک مرکزی حکومت کے قرض میں 14,214 ارب روپے کا اضافہ ہوا، اگست تک وفاقی حکومت کا قرض بڑھ کر 63,966 ارب روپے تک پہنچ گیا۔
ملکی قرضے 23.8 فیصد یا 7,639 ارب روپے بڑھ کر 39,792 ارب روپے ہو گئے، بیرونی قرضے 38.8 فیصد یا 6,756 ارب روپے بڑھ کر 24,175 ارب روپے ہو گئے۔