سٹاک مارکیٹ میں تیزی، کاروبار کا مثبت رجحان رہا

Published On 06 October,2023 06:20 pm

کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں آج کاروبار کا مثبت رجحان رہا جس کے باعث سرمایہ کاروں کو اربوں کا فائدہ ہوگیا۔

کاروباری ہفتے کے پانچویں اور آخری روز بھی سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت رجحان رہا، کاروباری روز کے اختتام پر 100 انڈیکس 41 پوائنٹس اضافے کیساتھ 47 ہزار 494 پوائنٹس پر بند ہوا۔

یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری روز کے اختتام پر 100 انڈیکس 373 پوائنٹس اضافے کیساتھ 47 ہزار 452 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

سٹاک مارکیٹ میں آج 5 ارب 5 کروڑ 74 لاکھ 57 ہزار 770 روپے مالیت کے 11 کروڑ 65 لاکھ 67 ہزار 496 شیئرز کا لین دین ہوا۔