اسلام آباد: (دنیا نیوز) نگران وزیرخزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر معاشی ٹیم کے ہمراہ بیلٹ روڈ کانفرنس میں شرکت کیلئے چین پہنچ گئیں۔
وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق وزیرخزانہ بیلٹ روڈ کانفرنس میں شرکت اور چین کی معاشی ٹیم سے ملاقات کریں گی، نگران وزیرخزانہ چینی حکام سے سی پیک پراجیکٹ پر بھی بات کریں گی، ایم ایل ون کی فنانسنگ پر بھی وزیراعظم کے ہمراہ وزیرخزانہ بات کریں گی۔
ذرائع کے مطابق ڈاکٹر شمشاد اختر معاشی ٹیم کے ہمراہ بدھ کو واپس پہنچ جائیں گی، معاشی ٹیم کی چین میں موجودگی کے دوران ایم ایل ون کا نظرثانی شدہ پلان بھی فائنل ہو گا۔