سٹاک مارکیٹ میں تیزی،100 انڈیکس 50 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

Published On 19 October,2023 05:14 pm

کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں آج کاروبار کا مثبت رجحان رہا جس کے باعث سرمایہ کاروں کو اربوں کا فائدہ ہوگیا۔

کاروباری ہفتے کے چوتھے روز سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت رجحان رہا، کاروباری روز کے اختتام پر 100 انڈیکس 934 پوائنٹس اضافے کیساتھ 50 ہزار 365 پوائنٹس پر بند ہوا۔

یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری روز کے اختتام پر 100 انڈیکس 99 پوائنٹس کمی کیساتھ 49 ہزار 431 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

سٹاک مارکیٹ میں آج 11 ارب 11 کروڑ ایک لاکھ 59 ہزار 762 روپے مالیت کے 24 کروڑ 91 لاکھ 26 ہزار 199 شیئرز کا لین دین ہوا۔