پی آئی اے بحران: نجی ایئر لائنز نے کرایوں میں من مانا اضافہ کر دیا

پی آئی اے بحران: نجی ایئر لائنز نے کرایوں میں من مانا اضافہ کر دیا

پی آئی اے کے مالی بحران کی وجہ سے اندرون ملک جانیوالی پروازوں کا آپریشن شدید متاثر ہو چکا ہے، جس کی وجہ سے نجی ایئرلائنز نے ملک کے مختلف شہروں میں آپریٹ ہونیوالی پروازوں کے کرائے میں 40 ہزار سے لے کر 77 ہزار سے زائد تک کرائے وصول کرنا شروع کر دیئے ہیں۔

کراچی سے لاہور کا یک طرفہ کرایہ 77 ہزار روپے تک وصول کیا جا رہا ہے، کرائے بڑھنے سے مسافروں کی مشکلات میں بھی شدید اضافہ ہو گیا۔