کراچی: (دنیا نیوز) گزشتہ ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ ہفتہ وار اعدادوشمار کے مطابق 13 اکتوبر کو ختم ہونےو الے ہفتے کے دوران 6 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کے اضافے سے زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر کی مالیت 7 ارب 71 کروڑ 40 لاکھ ڈالر ہوگئی۔
مرکزی بینک کے مطابق ایک ہفتے کے دوران کمرشل بینکوں کے ذخائر 18 کروڑ 45 لاکھ ڈالر کمی سے 5 ارب 19 کروڑ 98 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے۔
اس طرح زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت ایک ہفتہ کے دوران 11 کروڑ 72 لاکھ ڈالر کم ہونے سے مجموعی ذخائر 12 ارب 91 کروڑ 29 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے۔