لاہور: (دنیا نیوز) ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح میں 1 اعشاریہ 70 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سالانہ بنیادوں پر ہفتہ وار مہنگائی کی شرح 35 اعشاریہ 45 فیصد ریکارڈ ہوئی، رواں ہفتے ملک بھر میں 24 اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، ایک ہفتے کے دوران 14 اشیاء مہنگی، 13 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔
ادارہ شماریات کے مطابق رواں ہفتے پیاز فی کلو 9 روپے 48 پیسے تک سستے ہوئے، ایک ہفتے کے دوران چکن فی کلو 20 روپے 6 پیسے سستا ہوا، رواں ہفتے دال مسور کی فی کلو قیمت میں 11 روپے 3 پیسے کی کمی ہوئی۔
رپورٹ کے مطابق رواں ہفتے کے دوران چائے کی پتی، مصالحہ جات، چاولوں کی قیمت بھی کم ہوئی، حالیہ ہفتے کے دوران انڈے، مٹن، بیف سمیت 14 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، رواں ہفتے بریڈ، خشک دودھ سمیت 13 اشیاء کے دام مستحکم رہے۔