عوام کو ایک اور دھچکا، آر ایل این جی کی قیمتوں میں بھی اضافہ

عوام کو ایک اور دھچکا، آر ایل این جی کی قیمتوں میں بھی اضافہ

اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سوئی ناردرن کے لیے آر ایل این جی 49 سینٹ فی ایم ایم بی ٹی یو جبکہ سوئی سدرن کیلئے آر ایل این جی 50 سینٹ فی ایم ایم بی ٹی یو مہنگی کردی گئی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سوئی ناردرن کیلئے آر ایل این جی کی نئی قیمت 13.33 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو جبکہ سوئی سدرن کیلئے آر ایل این جی کی نئی قیمت 13.87 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کردی گئی۔

واضح رہے کہ ستمبر میں سوئی ناردرن کیلئے قیمت 12.83 ڈالر تھی جبکہ سوئی سدرن کیلئے ستمبر میں آر ایل این جی کی قیمت 13.36 ڈالر تھی۔

اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق آر ایل این جی کی نئی قیمتوں کا اطلاق یکم اکتوبر سے ہو گا۔