پاکستان سٹاک مارکیٹ میں معمولی تیزی، کاروبار کا مثبت رجحان رہا

Published On 26 October,2023 07:17 pm

کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں آج کاروبار کا مثبت رجحان رہا ۔

کاروباری ہفتے کے چوتھے روز سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت رجحان رہا، کاروباری روز کے اختتام پر 100 انڈیکس 8 پوائنٹس اضافے کیساتھ 51 ہزار 185 پوائنٹس پر بند ہوا۔

یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری روز کے اختتام پر 100 انڈیکس 51 ہزار 177 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

سٹاک مارکیٹ میں آج 7 ارب 51 کروڑ 2 لاکھ 45 ہزار 332 روپے مالیت کے 17 کروڑ 53 لاکھ 260 شیئرز کا لین دین ہوا۔