دنیا
خلاصہ
- دوحہ: (دنیا نیوز) قطری وزیراعظم و وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمان آل ثانی نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو جنگی مجرم قرار دیا ہے۔
برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں قطری وزیراعظم سے پوچھا گیا کہ کیا وہ نیتن یاہو کو جنگی مجرم سمجھتے ہیں، جس پر انہوں نے جواب دیا کہ غزہ میں جو کچھ ہوا وہ جنگی جرائم کے زمرے میں آتا ہے اور اس کے ذمہ دار افراد جنگی مجرم ہیں۔
مزید پوچھنے پر انہوں نے نیتن یاہو کو بھی اس میں شامل قرار دیا، انہوں نے 7 اکتوبر کے حماس حملے کی بھی مذمت کرتے ہوئے اسے قتل عام قرار دیا اور کہا اس کے ذمہ داروں کا احتساب ہونا چاہئے۔
قطری وزیراعظم نے قطر کی جانب سے حماس کو مالی معاونت فراہم کرنے اور امریکا میں اثرانداز ہونے کے اسرائیلی الزامات کو بھی مسترد کیا اور کہا اسرائیلی حکومت نے قطر کے خلاف ایسی مہم چلائی جس کا مقصد ثالث کی حیثیت سے دوحہ کے کردار کو کمزور کرنا تھا۔