دنیا
خلاصہ
- مقبوضہ فلسطین: (دنیا نیوز) غزہ میں 3 سال سے جاری اسرائیل حماس جنگ کے دوران فلسطینی شہادتوں کی تعداد 74 ہزار سے تجاوز کرکے 74,016 ہوگئی ہے۔
غزہ کی وزارت صحت کے مطابق اب تک 175,068 فلسطینی زخمی ہو چکے ہیں، گزشتہ سال اکتوبر میں شروع ہونے والی جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی حملے جاری ہیں اور جنگ بندی کے بعد اب تک 1,145 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔
تازہ حملے میں خان یونس کے المواصی علاقے میں ایک فلسطینی شہید اور 3 زخمی ہوئے، اسرائیلی فورسز غزہ کے نصف سے زائد علاقے پر کنٹرول رکھتی ہیں۔