مشرق وسطیٰ میں اب جنگ کا نہیں سفارت کاری کا وقت ہے، مشیر اماراتی صدر

مشرق وسطیٰ میں اب جنگ کا نہیں سفارت کاری کا وقت ہے، مشیر اماراتی صدر

اپنے بیان میں انور قرقاش کا کہنا تھا کہ خطے میں موجودہ صورتحال زیادہ دیر تک برقرار نہیں رہ سکتی، اس لیے تنازعات کے دیرپا اور پائیدار سیاسی حل کی تلاش ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کے خاتمے اور خطے میں استحکام کیلئے سیاسی و سفارتی کوششوں کو ترجیح دینا ہوگی، موجودہ بحران کا حل طاقت کے بجائے بامعنی سفارتی عمل کے ذریعے تلاش کیا جانا چاہیے۔