فرانس کا سعودی عرب کیلئے فوجی تعاون مکمل دفاعی ہے، ژاں نوئل بارو

فرانس کا سعودی عرب کیلئے فوجی تعاون مکمل دفاعی ہے، ژاں نوئل بارو

فرانسیسی سرکاری ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ ژاں نوئل بارو نے کہا کہ یمن کے حوثیوں کے حملوں کا مقابلہ کرنے کیلئے سعودی عرب کو فراہم کیا جانے والا فرانسیسی فوجی تعاون مکمل دفاعی نوعیت کا ہے۔

فرانسیسی وزیر خارجہ کا یہ بیان صدر ایمانوئل میکرون کے اس اعلان کے بعد سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے فرانسیسی فوجی اہلکار، ریڈار یونٹس اور دفاعی نظام سعودی عرب بھیجنے کا اعلان کیا تھا۔

فرانسیسی وزیر خارجہ سے سوال کیا گیا کہ کیا فرانس کی یہ امداد پیرس کو حوثیوں کے خلاف سعودی عرب کی جنگ میں شریک بنا دیتی ہے؟ تو انہوں نے کہا بالکل نہیں، یہ مکمل طور پر دفاعی نوعیت کی ہے۔