اسلام آباد: (دنیا نیوز) فیڈرل بورڈ آف ریونیو ( ایف بی آر ) نے یوٹیلیٹی سٹورز کے بینک اکاؤنٹس غیر منجمد کر دئیے۔
ایف بی آر نے یوٹیلیٹی سٹورز کے 25 اکاؤنٹس غیر منجمد کئے ہیں، ایف بی آر نے کمرشل بینکوں کو یوٹیلیٹی سٹورز کے بینک اکاؤنٹس فعال کرنے کیلئے خط لکھ دیا۔
خط میں ایف بی آر کی جانب سے اسلام آباد ہائیکورٹ کے 25 اکتوبر 2023ء کے فیصلے کا حوالہ دیا گیا ہے۔