کراچی: (دنیا نیوز) سٹیٹ بینک نے نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کر دیا، سٹیٹ بینک نے شرح سود 22 فیصد برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا۔
گورنر سٹیٹ بینک کی سربراہی میں مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں ملکی معاشی صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور شرح سود میں ردوبدل نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
مرکزی بینک کے مطابق مانیٹری پالیسی کمیٹی کے اجلاس کے بعد شرح سود میں ردوبدل نہ کرنے کا اعلان کیا گیا اور شرح سود 22 فیصد برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔
— SBP (@StateBank_Pak) October 30, 2023
سٹیٹ بینک کے مطابق ستمبر 2023 میں مہنگائی میں اضافہ ہوا جبکہ اکتوبر میں مہنگائی میں کمی متوقع ہے، گیس کی قیمت بڑھنے کا اثر مہنگائی پر پڑ سکتا ہے۔
واضح رہے کہ سٹیٹ بینک نے 26 جون 2023 کو شرح سود 100 بیس پوائنٹس یعنی 1 فیصد بڑھانے کا فیصلہ کیا تھا جس کے بعد بنیادی شرح سود 22 فیصد ہو گئی تھی۔