سٹاک مارکیٹ میں تیزی، کاروبار کا مثبت رجحان رہا

Published On 30 October,2023 08:54 pm

کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں آج کاروبار کا مثبت رجحان رہا جس کے باعث سرمایہ کاروں کو اربوں کا فائدہ ہوگیا۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت رجحان رہا، کاروباری روز کے اختتام پر 100 انڈیکس 539 پوائنٹس اضافے کیساتھ 51 ہزار 483 پوائنٹس پر بند ہوا۔

یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری روز کے اختتام پر 100 انڈیکس 50 ہزار 944 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

سٹاک مارکیٹ میں آج 8 ارب ایک کروڑ 59 لاکھ 21 ہزار 363 روپے مالیت کے 13 کروڑ 74 لاکھ 34 ہزار 765 شیئرز کا لین دین ہوا۔