ڈالر کی اڑان برقرار، روپیہ کی قدر پھر سے گرنے لگی

ڈالر کی اڑان برقرار، روپیہ کی قدر پھر سے گرنے لگی

کاروباری ہفتے کے چوتھے روز انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں 77 پیسے کا اضافہ دیکھا گیا ہے جس کے بعد انٹربینک میں ڈالر 283 روپے 42 پیسے پر بند ہوا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر 282 روپے 65 پیسے پر بند ہوا تھا۔

واضح رہے کہ 16 اکتوبر سے اب تک انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 6 روپے 67 پیسے کا اضافہ ہوا ہے۔