کراچی: (دنیا نیوز) عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت مستحکم رہنے کے باوجود پاکستان میں سونے کے نرخ بڑھ گئے۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2005 ڈالر کی سطح پر مستحکم رہی جبکہ پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 1100 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت میں 943 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔
قیمتوں میں اضافے کے باعث مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 14 ہزار 400 روپے اور فی 10 گرام سونے کی قیمت ایک لاکھ 83 ہزار 813 روپے ہوگئی۔