سٹاک مارکیٹ میں تیزی، 100 انڈیکس تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

سٹاک مارکیٹ میں تیزی، 100 انڈیکس تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان سٹاک ایکسچینج میں آج 100 انڈیکس 737 پوائنٹس اضافے سے 53 ہزار 860 پوائنٹس پر بند ہوا۔

آج کاروباری کے دوران ایک موقع پر 100 انڈیکس 54000 سے 56 پوائنٹس کے فاصلے پر 53944 پوائنٹس رہا جبکہ 100 انڈیکس کی آج کم ترین سطح 53166 رہی۔

کاروباری دن میں54 کروڑ 64لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 17 ارب 90 کروڑ روپے سے زائد رہی۔ مارکیٹ کیپٹلائزیشن آج 93 ارب روپے بڑھی ہے اور کاروبار اختتام پر مارکیٹ کیپٹلائزیشن 7770 ارب روپے ہے۔