کراچی: (دنیا نیوز) امریکی کرنسی کی اڑان کا سلسلہ برقرار ہے جس سے روپے کی قدر میں پھر سے کمی آنے لگی ہے۔
کاروباری ہفتے کے دوسرے روز انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں ایک روپیہ 21 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے بعد انٹربینک میں امریکی کرنسی 286 روپے 50 پیسے کی سطح پر ٹریڈ کر رہی ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر 285 روپے 29 پیسے پر بند ہوا تھا۔