کراچی: (دنیا نیوز) امریکی کرنسی کی اڑان کا سلسلہ برقرار ہے جس سے روپے کی قدر میں پھر سے کمی آنے لگی ہے۔
کاروباری ہفتے کے تیسرے روز انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 51 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے بعد انٹربینک میں ڈالر 286 روپے 90 پیسے پر بند ہوا ہے۔
— SBP (@StateBank_Pak) November 8, 2023
یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر 286 روپے 39 پیسے پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 1 روپے 50 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے باعث اوپن مارکیٹ میں ڈالر 289 روپے پر فروخت ہورہاہے۔