چیئرمین واپڈا کا مہمند ڈیم کا دورہ، تعمیراتی کاموں کاجائزہ لیا

Published On 08 November,2023 07:31 pm

مہمند: (دنیا نیوز)چیئرمین واپڈا انجینئر لیفٹیننٹ جنرل سجاد غنی (ر) نے مہمند ڈیم کا دورہ کیا، پراجیکٹ کی مختلف سائٹس پر تعمیراتی سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔

چیئرمین واپڈا نے مہمند ڈیم کے دورہ کے دوران گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ڈیم 2026ء میں مکمل ہوگا جس سے 800 میگاواٹ بجلی پیدا ہوگی، زیرِکاشت ایک لاکھ 60 ہزار ایکڑ اراضی کے لیے بھی اضافی پانی دستیاب ہوگا، پشاور کو روزانہ 300 ملین گیلن پینے کا پانی بھی فراہم ہوگا۔

چیئرمین واپڈا نے کنٹریکٹر کو منصوبے کے لیے دریائے سوات کی ڈائی ورشن پانی کے کم بہاؤ کے موجودہ موسم کے دوران ہی مکمل کرنے کی ہدایت دی اور کہا کہ ڈائی ورشن سسٹم کی بروقت تکمیل کے لیے ااضافی وسائل کی دستیابی یقینی بنائی جائے۔

پراجیکٹ حکام کی جانب سے چیئرمین واپڈا کو ڈائی ورشن ٹنلز، اسپل وے، پراجیکٹ کالونی اور سڑکوں کی تعمیر سے متعلق بریفنگ دی گئی اور کہا کہ ڈائی ورشن سسٹم کی ٹائم لائنز کے مطابق تکمیل کے لیے بھرپور کوششیں کی جارہی ہیں۔ 

Advertisement