انٹربینک میں ڈالر مسلسل بے قابو، روپیہ مزید گراوٹ کا شکار

انٹربینک میں ڈالر مسلسل بے قابو، روپیہ مزید گراوٹ کا شکار

کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں 13 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے بعد انٹربینک میں ڈالر 287 روپے 03 پیسے پربند ہوا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر 286 روپے 90 پیسے پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں بھی امریکی کرنسی کی قیمت میں 50 پیسے اضافہ ہوا ہے جس کے بعد اوپن مارکیٹ میں ڈالر 288 روپے پر فروخت ہو رہا ہے۔