اسلام آباد: (دنیا نیوز) نگران وزیراعظم نے توانائی شعبے میں چوری کے خلاف جاری مہم پر اطمینان کا اظہار کردیا۔
نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے اپنے بیان میں کہا کہ خوش ہوں کہ چوری کے خلاف توانائی ڈویژن کی جاری مہم بہترین نتائج دے رہی ہے، میری حکومت اس مہم کی بھرپور حمایت جاری رکھے گی۔
انہوں نے کہا کہ بجلی چوری کیخلاف جاری مہم سالانہ نقصانات کو مزید کم کرنے میں معاون ثابت ہو گی۔