لاہور: (دنیا نیوز) نگران وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کو یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ وفاقی حکومت اخراجات میں کفایت شعاری کی پالیسی اپنائے گی، اخراجات میں کمی کر کے بجٹ خسارہ قابو میں رکھیں گے۔
آئی ایم ایف سے مذاکرات پر دنیا نیوز سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے نگران وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر نے کہا کہ عوام پر مزید بوجھ نہیں ڈالا جائے گا، ٹیکس ہدف 9415 ارب روپے ہی رہے گا۔
یہ بھی پڑھیں: قرض پروگرام: پاکستان اور آئی ایم ایف کے مابین پالیسی سطح کے مذاکرات
وزیر خزانہ نے بتایا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ بات چیت مثبت انداز میں آگے بڑھ رہی ہے، آئی ایم ایف کو نگران حکومت کے اقدامات پر مکمل بھروسہ ہے، بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام اور ڈویلپمنٹ سپینڈنگ پر آئی ایم ایف نے اطمینان کا اظہار کیا ہے۔