ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں مزید اضافہ

ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں مزید اضافہ

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی قیمت میں 1 ہزار روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد اب سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 12 ہزار 800 روپے ہوگئی ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 858 روپے اضافے سے 1 لاکھ 82 ہزار 442 روپے ہو گئی جبکہ عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 5 ڈالر اضافے کے بعد 1965 ڈالر فی اونس ہے۔