انٹر بینک میں روپے کی تنزلی، ڈالر مزید تگڑا ہوگیا

Published On 15 November,2023 12:38 pm

کراچی: (دنیا نیوز) انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں مسلسل اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے، آج بھی انٹر بینک میں ڈالر 63 پیسے مہنگا ہوا ہے۔

 

کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بھی انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، انٹر بینک میں ڈالر 27 پیسے اضافے کیساتھ 288 روپے 14 پیسے کی سطح پر بند ہوا۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت میں 50 پیسے کا اضافہ ہوا ہے، اوپن مارکیٹ میں ڈالر 289 روپے 50 پیسے پر فروخت ہو رہا ہے۔