سٹاک مارکیٹ میں نئی تاریخ رقم، ہنڈرڈ انڈیکس 57 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

Published On 16 November,2023 11:11 am

کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں نئی تاریخ رقم، ہنڈرڈ انڈیکس نے 57 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر لی۔

ملک میں ڈالر کی قیمت میں کمی آنے کے ساتھ ہی کاروبار کے آغاز پر پاکستان سٹاک ایکسچینج میں بھی زبردست تیزی دیکھنے میں آئی ہے۔

سٹاک مارکیٹ میں 717 پوائنٹس اضافے کے بعد 100 انڈیکس 57 ہزار 397 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز کاروباری دن کے اختتام پر سٹاک مارکیٹ 56 ہزار 680 پوائنٹس پر بند ہوئی تھی۔

دوسری جانب کاروباری ہفتے کے چوتھے روز انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں روپے کے مقابلے واضح کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔