کراچی: (دنیا نیوز) سونے کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ رک گیا ہے، آج ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 1400 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 1400 روپے کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 15 ہزار 100 ہوگئی ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کا بھاؤ 1200 روپے کم ہو کر 1 لاکھ 84 ہزار 414 روپے کا ہوگیا جبکہ عالمی مارکیٹ میں سونے کا بھاؤ 5 ڈالر کمی کے ساتھ 1981 ڈالر فی اونس ہے۔