کراچی: (دنیا نیوز) روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں مسلسل کمی ، انٹربینک میں ڈالر مزید سستا ہوگیا۔
کاروباری ہفتے کے پہلے روز بھی انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 56 پیسے کی کمی ہوئی جس کے بعد انٹربینک میں امریکی ڈالر 285 روپے 97 پیسے پر بند ہوا ہے۔
— SBP (@StateBank_Pak) November 20, 2023
یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز کے اختتام پر انٹربینک میں امریکی ڈالر 286 روپے 50 پیسے پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی، اوپن مارکیٹ میں ڈالر 50 پیسے کی کمی کے ساتھ 287 روپے 50 پیسے میں فروخت ہو رہا ہے۔