کراچی: (دنیا نیوز) ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 500 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی قیمت 500 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 15 ہزار 600 روپے فی تولہ ہو گئی ہے۔
10 گرام سونے کا بھاؤ 428 روپے اضافے کے بعد 1 لاکھ 84 ہزار 842 روپے جبکہ عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کا ریٹ 12 ڈالر اضافے سے 1 ہزار 991 ڈالر فی اونس ہے۔